اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے نظربند

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 دسمبر کو سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے نظربند کر دیا گیا ہے۔
منگل کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ان کی نظربندی کا آرڈر جاری کیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 دسمبر کو سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت عظمیٰ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منطور کی تھی۔
سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کیا جانا تھا۔
تاہم رہائی سے پہلے ہی ڈی سی راولپنڈی نے ان کی نظربندی کا حکم جاری کر دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button