مشرق وسطیٰ

اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کی کارروائیاں۔۔قتل اوراندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 07ملزمان گرفتار

ساندہ میں شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی آشنا سمیت گرفتار،وحدت کالونی میں دوہرے قتل ملزمان بھی گرفتار 56سالہ شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ بھی گرفتار، (ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر عقیلہ نقوی کی پریس کانفرنس)

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): قبال ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران قتل اوراندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 07ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کی اپنے دفتر میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انچارج انویسٹی گیشنزبھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ساندہ میں 22سالہ دانش کے اندھے قتل میں ملوث اس کی بیوی کو آشنا سمیت گرفتارکر لیا ہے۔ ملزمہ صائمہ نے چچا زاد شہباز کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا۔ ملزمہ صائمہ اپنی شادی سے ناخوش تھی اوراس کے ملزم شہباز کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ صائمہ نے رات کو میٹھے چاولوں میں زہریلی گولیاں ملا کرتمام گھر والوں کو کھلائیں اور پلاننگ کے مطابق ملزم شہباز نے فائرنگ کر کے دانش کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزمان سے نشہ آور گولیاں اور آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی عقیلہ نیاز نقوی نے مزید بتایا کہ وحدت کالونی میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث چار وں ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ مقتول دلاور عرف اسامہ اور اُم کلثوم دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے۔ گرفتارملزمان میں مقتولہ اُم کلثوم کا شوہر شفقت محمود، بھائی بلال، ایوب اور عاقب شامل ہیں۔ مقتولہ اُم کلثوم پہلے سے شادی شدہ تھی اور ملزم شفقت محمود کی بیوی تھی۔ملزمان نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے دونوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان سے آلہ قتل چھری اور پسٹل برآمد کر لیاگیا۔اسی طرح شیرا کوٹ میں 56سالہ شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتارکیا گیا۔ ملزمہ ثناء لطیف کے مقتول محمد خان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اورملزمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا کر محمد خان کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمہ نے آشنا رفاقت عرف پھیکی کی مدد سے نعش کو نیم برہنہ حالت میں راوی کناری پھینک دیا تھا۔ ملزم رفاقت عرف پھیکی ضمانت پر ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button