
سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو بہتر معلومات اور ان کی رہنمائی کے لئے محکمہ اینڈسٹریز اینڈ سکل ڈویلپمنٹ نے پنجاب ٹورازم پولیس سکواڈ کے افسران کے لئے 6روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد کیا
اس موقع پر وائس آف جرمنی اردو سروس سے گفتگو کرنے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے بتایا کہ ان کے محکمہ نے ہاسپٹلٹی اور ٹورازم سیکٹر میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام کھانے پکانے اور ہا سپٹلٹی کے حوالے سے ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے
لاہور، پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی منصور بخاری) پنجاب کے محکمہ اینڈسٹریز اینڈ سکل ڈویلپمنٹ نے محکمہ سیاحت ، آرکیالوجی اور اور میوزیم کی درخواست پر پنجاب ٹورازم پولیس سکواڈ کے افسران کے لئے 6روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد کیا۔ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو بہتر معلومات اور ان کی رہنمائی کے لئے گورنمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہڈسن لاج مری میں منعقدہ کورس کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر وائس آف جرمنی اردو سروس سے گفتگو کرنے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے بتایا کہ ان کے محکمہ نے ہاسپٹلٹی اور ٹورازم سیکٹر میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام کھانے پکانے اور ہا سپٹلٹی کے حوالے سے ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کا مقصد ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ان افسران کی حوصلہ افزائی، اخلاقیات کو بہتر بنانے، ذمہ دارانہ سیاحت کے ساتھ ساتھ مختلف چیلنجز اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کرنے، ماحول دوست سیاحت ، گرین ٹورازم، روزانہ کی جسمانی ورزش، کھیلوں، سلامی کی پریکٹس سیاحوں کی رہنمائی اور ان کی مری اور پتریاٹہ معاونت کے علاوہ ہوٹلز اور ریستورانوں کے حوالے سے بنائے گئے اور ضابطوں کے بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے بتایا کہ افسران کےپہلے بیچ کے لئے ریفریشر کورس کا آغاز آج ہوگا جبکہ دوسرے بیچ میں شامل افسران کی آئیندہ پیر سے ٹریننگ شروع ہوگی۔