مشرق وسطیٰ

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مختلف امتحانی مراکزکادورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کیلئے آئے طلباء وطالبات کے والدین سے بھی ملاقات کی۔بچوں کے والدین امتحانی مراکزکے باہربیٹھ کربچوں کی کامیابی کیلئے قرآن پاک پڑھ اور دعائیں کررہے تھے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلہ کیلئے مختلف ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سپیشل سیکرٹری آپریشنزمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن راجہ منصوراحمد،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرفاطمہ شیخ،وائس چانسلر لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھور،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراصغرزیدی اور پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفریدموجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مختلف امتحانی مراکزکادورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کیلئے آئے طلباء وطالبات کے والدین سے بھی ملاقات کی۔بچوں کے والدین امتحانی مراکزکے باہربیٹھ کربچوں کی کامیابی کیلئے قرآن پاک پڑھ اور دعائیں کررہے تھے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جی سی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو ِکرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیراہتمام پنجاب بھرمیں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں 68,864امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔پنجاب کے 11شہروں میں قائم29امتحانی مراکزکے ذریعے ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیاجارہاہے۔امیدواروں میں 45,121لزکیاں اور21,743لڑکے شامل ہیں۔ایم ڈی کیٹ امتحانات میں سوفیصدشفافیت کو یقینی بنایاجارہاہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے بتایاکہ لاہورکے9امتحانی مراکزمیں 10,014امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔لاہورمیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ،گورنمنٹ اپواکالج فار ویمن،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن گلبرگ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فارویمن ٹاؤن شپ،ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن،کوئین میری گریجوایٹ کالج،ڈی پی ایس ٹاؤن شپ اور لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے ذریعے ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیاجارہاہے۔تمام ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکزمیں متعلقہ ضلعی پولیس حفاظتی انتظامات کویقینی بنارہی ہے۔ نگران وزیر صحت نے کہاکہ تمام امتحانی مراکزمیں دفعہ 144نافذکی گئی ہے۔امیدواروں کو ٹیسٹ کے بعدسوالیہ پرچہ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔لاہورکے تمام ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکزمیں انتظامات تسلی بخش ہیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزایم ڈی کیٹ امتحانات کیلئے ملنے والے اخراجات کے علاوہ بھی اپنے فنڈزخرچ کررہی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں سو فیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجارہاہے۔میڈیکل کالجزمیں داخلوں کا سلسلہ رواں ماہ شروع کردیاجائے گا۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھور نے اظہارخیال کرتے ہوئے بتایا کہ ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے 55فیصدنمبرزحاصل کرنا لازمی ہیں۔بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے 50فیصدنمبرزحاصل کرنا لازمی ہیں۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراصغر زیدی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں وقت کی پابندی کروائی جارہی ہے۔ایم ڈی کیٹ امتحانات کے حوالہ سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن میں ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button