
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چووروں کے خلاف آپریشن جاری
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چووروں کے خلاف آپریشن 88 روز سے جاری ، اب تک کی کارروائیوں میں 15606 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ 88 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 33155 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 32771 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،31613 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر15606 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 55306716 (پانچ کروڑ تریپن لاکھ چھ ہزار سات سو سولہ) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2169896397 (دو ارب سولہ کروڑ اٹھانوے لاکھ چھیانوے ہزار تین سو ستانوے روپے) ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ باغبان پورہ کے علاقے میں کنکشن کو 219769 روپے، گرین ٹاؤن کے علاقہ میں کنکشن کو 200000 روپے، دیپالپور کے علاقے صدر میں کنکشن کو 192860 روپے اور شادمان کے علاقے میں کنکشن کو 150000 کی رقم چارج کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 335 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 335 بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 157 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 15 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2 زرعی، 8 کمرشل اور 325 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 338261 (تین لاکھ اڑتیس ہزار دو سو اکسٹھ) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 13101732 (ایک کروڑ اکتیس لاکھ ایک ہزار سات سو بتیس) روپے ہے۔
واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔