کاروبار

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد

صوبائی وزیر نے چائنیز کمپنی کو پنجاب کے اندر سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات مزید استوار ہوں گے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد اس وقت چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں جدھر صوبائی وزیر نے وفاقی وزیر تجارت و کامرس گوہر اعجاز کی قیادت میں ہینگلی گروپ آف ٹیکسٹائل کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کے اندر صنعتی ترقی پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ صوبائی وزیر نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے چائنیز کمپنی کو پنجاب کے اندر سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات مزید استوار ہوں گے ۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ چین کے توسط سے ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے جبکہ چین کے ساتھ اعتماد کا سفر کئی دہائیوں سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ سے لازوال رہی ہے اور امید ہے چائنہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہِ تجارت کے نئے باب کھولے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button