مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا علی الصبح کالج روڈ ری ماڈلنگ اور کنال انڈر پاسز کا دورہ۔

کالج روڈ کے دونوں اطراف کل 8.4 کلومیٹر سڑک کی مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔انڈ ر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بریفنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے علی الصبح شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کالج روڈ کی ری ماڈلنگ اور انڈرپاسز کے تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کا کام تکمیل کے قریب ہے۔کالج روڈ پر روڈ کٹ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، کرب سٹونز بھی لگائے جا رہے ہیں۔کالج روڈ کی دوسری طرف اسفالٹ کا کام جاری ہے، جلد مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کالج روڈ تا امیر چوک جاری کاموں کا جائزہ لیا۔منصوبے کے تحت کالج روڈ کے دونوں اطراف کل 8.4 کلومیٹر سڑک کی مرمت و بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کا کام آئندہ دو سے تین روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کنال روڈ پر مختلف انڈرپاسز کا بھی دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا نے انڈر پاسز کے فنشنگ کے کاموں پر بریفنگ دی۔تمام انڈرپاسز کے تزئین و آرائش کا کام آئندہ دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایس پی یو کلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button