جنرل

پنجاب پولیس کا ایک اور کامیاب آپریشن، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

اشتہاری مجرم اعجاز اصغر 10 برس سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری نے 2014 میں تھانہ ترکھانی فیصل آباد میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کیا تھا

لاہور 09اکتوبر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے ایک اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوسعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم اعجاز اصغر 10 برس سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری نے 2014 میں تھانہ ترکھانی فیصل آباد میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کیا تھا، فیصل آباد پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری اعجاز اصغر کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، سعودی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ائیر پورٹ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائی پر آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button