
بین الاقوامی
کلکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، درجن سے زائد ہلاکتیں
بھارتی شہر کلکتہ کے ہوٹل میں آگ سے 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
کلکتہ: بھارتی میڈیا کے مطابق، شہر کے مشہور رتو راج ہوٹل میں گزشتہ شب آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 14 افراد کی موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، ہلاکتوں میں 2 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 2 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ابھی تک آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، لیکن حکام نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے۔ مزید معلومات کے انتظار میں ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکنڈز میں پھیل گئی۔