پاکستان پریس ریلیز

پاکستان پنجاب پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیاب

راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی۔

پاکستان(سید کاشف ندیم ارہم): پنجاب پولیس راجن پور کا کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن،02 مغوی بازیاب.لاہور/ راجن پور 25 مئی: پنجاب پولیس راجن پورنے کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی۔ راجن پور پولیس نے تین دن قبل تاوان کے لئے اغوا کیے گئے 02 مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے باحفاظت بازیاب کروا لیا۔دوران آپریشن کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز سے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او راجن پور اور ٹیم کو شاباش دی۔ 

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button