مشرق وسطیٰتازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ میں بھارت کی دوغلی پالیسی پر ایران کا شدید ردِعمل

ایران نے بھارت جانے والے مال بردار جہاز مایوری ناری کو آبنائے ہرمز میں پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا

نیوز ڈیسک
تہران:ایران اسرائیل جنگ میں بھارت کی دوغلی پالیسی پر ایران شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔آبنائے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کو ایران کے ممکنہ ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران بھارت تعلقات میں گہری پیچیدگی کو مزید واضح کرتا ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں بھارت کے شہر گجرات جانے والے تھائی لینڈ کے تجارتی جہاز کو نشانہ بنادیا۔آبنائے ہرمز میں بھارت سامان منتقل کرنے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنانا ایران کا بھارت کے خلاف شدید ردِ عمل کا اظہار ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے بھارت جانے والے مال بردار جہاز مایوری ناری کو آبنائے ہرمز میں پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا ۔حملہ کے بعد تھائی لینڈ کے مایوری ناری جہاز میں آگ لگ گئی اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچا ۔
عالمی ماہرین کے مطابق ایران نے بھارت کی دوغلی پالیسی کا جواب دیتے ہوئے بھارتی باؤنڈ تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔ایران حالیہ اقدامات بالخصوص ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کو اپنے خلاف بھارتی صف بندی کا حصہ سمجھ رہا ہے ۔ایران بھارت کی اس دوغلی پالیسی پر سخت نالاں ہے جس میں وہ بیک وقت ایران کے ساتھ تعلقات کا دعوی تو کرتا ہے مگر عملی طور پر اسرائیل کے قریب ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button