بین الاقوامیتازہ ترین

ایران کے ساتھ مستقل معاہدہ چاہتے ہیں، ٹرمپ کا ڈیل کی صورت میں آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کاروبار نہیں کر پا رہا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اندرونی انتشار کا شکار ہے

مدثر احمد-امریکہ،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہتر ڈیل کیلئے ایران کو ایک اور موقع دیا جا رہا ہے، اور ڈیل ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کاروبار نہیں کر پا رہا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ ایران میں لیڈر کون ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران میں 75 فیصد تک اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ممکنہ طور پر کچھ حد تک اپنی عسکری صلاحیت بحال کی ہے تاہم امریکی فوج ایک دن میں اسے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسی کے ساتھ ہی ٹرمپ نے ایران کے معاملے میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کیلئے جلد بازی نہیں کریں گے۔ ہم ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو دیرپا ہو۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button