پاکستاناہم خبریں

بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف بالکل واضح ہے، انہوں نے 16 اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی پُر وقار تقریب سے تاریخی خطاب کیا اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان کے سپہ سالارنے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کاعزم دہرایا۔
فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیرپر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، یہ ہماری شہہ رگ تھی اور ہماری شہہ رگ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے یہ تاریخی الفاظ ایک مکمل دفاعی ڈاکٹرائن ہے، جو دشمن کو پسپائی اور قوم کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے۔ سپہ سالار نے بھارتی فوج کی عددی برتری کو بے اثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button