
نیوز ڈیسک
ڈاروِن : ڈاروِن ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کو 9وکٹوں سے شکست۔۔۔دو میچز کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا گیا۔
کھیل کے چوتھے روز میزبان آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 284رنزبناکر آؤٹ ہوئی، کیمرون گرین نے سنچری سکور کی انہوں نے104رنزکی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن مراز نے 5 اور حسن محمود نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کو جیتنے کےلئے صرف57رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں198 جبکہ بنگلہ دیش نے 426رنزبنائے تھے۔ میچ میں مجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کرنے والے حسن محمود پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔



