
رانا ذاہد سپورٹس رپورٹر-پاکستان
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
گروپ اے کے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ فیصل خان اور نجیب اللہ زدران نے 30،30 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے کوشل بھرٹل نے 4 جبکہ للت راج بنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیپال کی 3 وکٹیں جلد گر گئیں، تاہم سندیپ جورا نے 34 اور روہت نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 16 گیندیں قبل 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔
دوسری جانب گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رنز سے شکست دی۔ ہانگ کانگ نے 8 وکٹوں پر 121 رنز بنائے، جبکہ عمان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 80 رنز بنا سکی۔



