اہم خبریںپاکستان پریس ریلیز

دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران دو دہشت گرد جہنم واصل جبکہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت چار پولیس اہلکار شہید

واقعے کے بعد دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے خلاف کارروائی کے لیے آج دوپہر 12 بجے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا گیا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ناصر خان خٹک-ادارت
خیبر پختونخوا پولیس نے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران بہادری اور پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ ڈی ایس پی (سی ٹی ڈی) عمران الدین خان، ایس آئی افضل اعوان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے گن مین کاظم اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار امجد نے جامِ شہادت نوش کیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ خرم کی حدود میں واقع چرپیرا روڈ پر دہشت گردوں نے ناکہ بندی قائم کی تھی۔ واقعے کے بعد دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے خلاف کارروائی کے لیے آج دوپہر 12 بجے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا گیا۔
آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی بانڈہ اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کر رہے تھے، جبکہ بی ڈی یو، ڈرون ٹیم، ریسکیو 15 اور آر آر ایف کے اہلکار بھی کارروائی میں شریک تھے۔ آپریشن کے دوران چرپیرا میںدہشتگرد کمانڈر قیصر اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین خان، ایس آئی افضل اعوان ایس ایچ او تھانہ لتمبر، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے گن مین کاظم اور بی ڈی یو اہلکار امجدبہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آپریشن تاحال جاری ہے۔
کرک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہیدہونے والے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین خان سمیت 4پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی.ریسکیو1122 کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اورلواحقین کو صبرِجمیل عطا فرمائے.
ایس پی آپریشنز، ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور متعلقہ پولیس افسران آپریشن میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں کارروائی جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا پولیس کے ان بہادر اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی، شجاعت اور عوام کے تحفظ کے عزم کی روشن مثال قائم کی ہے۔ ان کی قربانیاں پولیس فورس کے اس غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button