کھیل

واسا الیون نے دوستانہ کرکٹ میچ میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کی ٹیم کو ہرا دیا

پنجاب سول سیکرٹریٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پنجاب سول سیکرٹریٹ کی ٹیم نے مقررہ30 اوورز میں 280 رنز بنائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌واسا الیون نے دوستانہ کرکٹ میچ میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کی ٹیم کو ہرا دیا۔ترجمان کے مطابق واسا الیون اور پنجاب سول سیکرٹریٹ کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈمیں کھیلا گیا ۔واسا الیون کی کپتانی کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کرتے ہوئے واسا لاہور کو ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنار کروایا۔
پنجاب سول سیکرٹریٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پنجاب سول سیکرٹریٹ کی ٹیم نے مقررہ30 اوورز میں 280 رنز بنائے ۔واسا الیون کے بلے بازوں نے 27 اووز میں 280 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی۔کپتان کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ، وائس کپتان مدثر جاوید اور احمد میلا کے چھکے چوکوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔
واسا الیون کے احمد میلا مین آف دی میچ قرار پائے ۔
پنجاب سول سیکرٹریٹ کی ٹیم کی کپتانی محمد شاہد ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور واسا لاہور کے درمیان پر جوش مقابلہ دیکھنے کو ملا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی واساکے کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے میدان میں موجود رہے ،ایم ڈی واسا غفران احمد نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو وننگ ٹرافی دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button