
صحت
قائد اعظم نے دنیا کے افق پر پاکستان کا نقشہ کھینچنے میں بنیادی کردار ادا کیا، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم
صوبائی وزیر نے کہاکہ قائد اعظم نے مسلمانوں کو ان کا حق دے کر عظیم انسان ہونے کا حق ادا کر دیا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اپنی ولولہ انگیز قیادت کے نتیجے میں مسلمانوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ قائد اعظم نے مسلمانوں کو ان کا حق دے کر عظیم انسان ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ قائد اعظم نے دنیا کے افق پر پاکستان کا نقشہ کھینچے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ قائد اعظم کا پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق دلوانے کا ویژن تھا۔