پاکستان

سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کی بجائے اب 3 ماہ میں بنے گا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

وزیرداخلہ نے تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہوں گے۔محسن نقوی

اسلام آباد:سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کی بجائے اب 3 ماہ میں بنے گا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مدت سے قبل پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے سی ڈی اے کو ٹاسک دے دیا۔ وزیرداخلہ نے تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہوں گے اور اسلام آباد میں آنے والے دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ سرینہ چوک انںٹرچینج 10 ماہ کی بجائے اب صرف 3 ماہ میں تعمیر ہو گا، اس سلسلے میں ٹاسک دے دیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت 2 انڈر پاس تعمیر ہو رہے ہیں اور رابطہ سڑکیں بن رہی ہیں، پراجیکٹ کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کے لیے یقینی بنانے کے لئے خود نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24/7 تعمیراتی کام کرکے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی کام کے دوران متبادل ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائےجبکہ ٹریفک کی روانی کے لئےبہترین مینجمنٹ کی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سرینہ چوک انٹرچینج کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت متعلقہ سنئیر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button