کھیل

مفت فنی اور نصابی تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے وائز کالج گزشتہ 32 سالوں سے طلباء کو مفت فنی اور نصابی تعلیم کے ذریعے برسرروزگار کر رہا ہے

کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا سالانہ سپورٹس گالا میں 15 سے زائد کھیلوں میں 200 کے قریب طلباء نے حصہ لیا رسہ کشی، کبڈی،کرکٹ،والی بال،بیڈ منٹن،بھنگڑا و دیگر مقابلوں میں طلباء نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وائز کالج میں سالانہ 32 ویں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سی ای او وائز کالج مسز حامدہ طارق کی زیر صدارت تقریب میں وائز کالج کے ایڈوائزر محمد نعیم،حاجی احمد،طارق رفیق،ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسز شاہدہ نعیم،ڈائریکٹر ویلفیئر مسز لینہ منیر،ڈائریکٹرآپریشن مسز بزمہ طاہر،ڈائریکٹر فنانس فائزہ ملک نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا سالانہ سپورٹس گالا میں 15 سے زائد کھیلوں میں 200 کے قریب طلباء نے حصہ لیا رسہ کشی، کبڈی،کرکٹ،والی بال،بیڈ منٹن،بھنگڑا و دیگر مقابلوں میں طلباء نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او وائز کالج حامدہ طارق نے کہا ہے کہ مفت فنی اور نصابی تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے وائز کالج گزشتہ 32 سالوں سے طلباء کو مفت فنی اور نصابی تعلیم کے ذریعے برسرروزگار کر رہا ہے وائز کالج کے طلباء نے کھیلوں کے ساتھ دیگر شعبہ زندگی میں بھی ہمیشہ نمایاں کاردگی دکھائی ہے،تعلیم سے اعلی روزگار تک وائز کالج نے ہمیشہ طلباء کا ساتھ دیا ہے ہے،تعلیم اور اعلی روزگار کے ذریعے وائز کالج کے سینکڑوں سابق طالب علم مختلف شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں گزشتہ 32 سالوں میں 50 ہزار سے زائد طلباء تعلیم و روزگار کے ذریعے وائز کالج سے مستفید ہو چکے ہیں تقریب میں وائز کالج کے سابق طلباء اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے آخر میں کھیلوں میں نمایاں کاردگی دکھانے والے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button