مشرق وسطیٰ

پنجاب فوڈ اتھارٹی اورانسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچر سٹڈیزکے زیر اہتمام غذائی آگاہی کیمپ

متوازن غذا کا استعمال، صحت مند زندگی کی ضامن ہے. قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی اورانسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچر سٹڈیزکے زیر اہتمام غذائی آگاہی کیمپ کا آغاز کیا گیا. انہوں نے بتایا کہ متوازن غذا کا استعمال، صحت مند زندگی کی ضامن ہے. قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے۔ماہر غذائیات طلبہ کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دے رہی ہیں۔کیمپ میں باڈی ماس انڈیکس،ویٹ،ہائٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے جا رہے ہیں۔خود کو تندرست اور ایکٹو رکھنے کے لیے غذائی رہنمائی بھی فرا ہم کی جا رہی ہے۔باہر کا کھانا اور سوڈا ڈرنک کا بیجا استعمال مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔خوراک میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button