انٹرٹینمینٹ

الحمراء کلچرل کمپلیکس میں تین روزہ خطاطی وپینٹگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا۔

نوجوان اپنی صلاحیت و ذہانت میں بے مثال،مستقبل کے معمار ہے, نوجوان آرٹسٹوں کومواقع دے کر ادبی وثقافتی خدمت کی روشن راہوں پر گامزن کر رہا ہے۔ نازیہ جبیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں تین روزہ خطاطی وپینٹنگ کی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ نامور خطاط امجد علوی ورکشاپ کے شرکاء کو تربیت دیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیت و ذہانت میں بے مثال،مستقبل کے معمار ہے، نوجوان آرٹسٹوں کومواقع دے کر ادبی وثقافتی خدمت کی روشن راہوں پر گامزن کر رہا ہے۔ سربراہ الحمراء نازیہ جبیں کا کہنا تھا کہ معاشرہ جس انداز میں اپنی نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت کرتا ہے، اسی سے ان کے مستقبل کا تعین ہوتا ہے، ہم اپنے نوجوانوں کا مستقبل تابناک دیکھتے ہیں۔ نازیہ جبیں نے کہا کہ فنون لطیفہ کے میدان میں نوجوانوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کہ وہ اس قابل ہوسکیں کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔ترجمان الحمراء کے مطابق ورکشاپ میں شرکت کے لئے آپ اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،ورکشاپ کا آغاز 4اپریل کو ہوگا جو 6اپریل تک جاری رہے گی، 2تا4:30کے اوقات میں نوجوانوں کو الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں خطاطی وپینٹنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button