اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’ہمیں معلوم ہے کہ اظہر مشوانی کو کون لے کر گیا‘ جنرل باجوہ کے دور سے زیادہ سختی کی جا رہی ہے، عمران خان

’جنرل باجوہ نے ہمارے پر بڑا ظلم کیا۔ کیونکہ یہ ان کی ایجینسیز ہی ہمارے پیچھے تھیں۔ 25 مئی، جو پولیس سے بات کرتے تھے وہ کہتے تھے ہمیں پیچھے سے حکم ہے

عمران خان نے سکیورٹی اداروں پر الزام لگایا کہ وہ ان کے کارکن اغوا کر کے ان پر تشدد کر رہے ہیں۔
’اظہر مشوانی کو سات دن کے لیے اغوا کر کے لے گئے۔ اور ہمیں پتہ ہے کون لے کے گیا، نہ ایف آئی اے لے کر گئی نہ پولیس لے کر گئی، ہمیں پتہ ہے کون سی ایجنسی لے کر گئی۔ اور وہ بھی جو کراچی سے اٹھایا ہمارا جو نوجوان ہے۔ اس کو بھی اٹھا کر لے گئے۔‘
’اصل میں ان کو خوف آ گیا ہے، کہ ہم پر انہوں نے میڈیا میں تو پابندی عائد کر دی ہے، میڈیا میں تو مجھے دکھانے نہیں دے رہے، اگر ہم سوشل میڈیا پر آ گئے ہیں تو اب یہ سوشل میڈیا پر آ گئے ہیں کہ کسی طرح مجھے بلیک آؤٹ کیا جائے۔‘
’انہوں نے کئی (کارکنوں) پر تشدد کیا ہے۔ کئی سوشل میڈیا کے لوگوں کو مارا۔ مجھے لگتا ہے کوئٹہ والے کو (تشدد) کیا اس نے کہا کہ میں کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہوں۔‘
’جنرل باجوہ کے دور سے زیادہ سختی کی جا رہی ہے‘
عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت پر جنرل باجوہ کے دور سے زیادہ سختی کی جا رہی ہے۔
’جنرل باجوہ نے ہمارے پر بڑا ظلم کیا۔ کیونکہ یہ ان کی ایجینسیز ہی ہمارے پیچھے تھیں۔ 25 مئی، جو پولیس سے بات کرتے تھے وہ کہتے تھے ہمیں پیچھے سے حکم ہے، پولیس نے جو تشدد کیا وہ کہتے تھے پیچھے سے یہ کر رہے ہیں، یعنی جنرل باجوہ کروا رہے ہیں۔ اور ہر قسم کے مقدمے، ہر جگہ میڈیا پر پابندی، ٹی وی چینلز سے پوچھتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ پیچھے سے یہ کروا رہے ہیں تو پیچھے تو جنرل باجوہ تھا۔‘
’امید یہ کر رہے تھے کہ جب جنرل باجوہ جائے گا، تو تبدیلی ہو گی تو کوئی تبدیلی آئے گی، کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ وہی پالیسیز چل رہی ہیں بلکہ اس سے بھی کئی شدت پکڑ رہی ہیں۔‘
’میں نہیں جانتا، مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ کیوں ہے، لیکن مجھے اتنا پتہ ہے کہ ہمارے اوپر اس سے زیادہ تشدد شروع ہو گیا ہے جب باجوہ گیا تھا۔‘
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے 2018 کے انتخابات میں ان کی جماعت کی نشستیں جان بوجھ کر کم کروائی تھیں تا کہ ان پر کنٹرول کیا جا سکے۔
’میرے خیال میں انہوں نے ہماری نشستیں کم کروائی تھیں، انہوں نے ہمیں کنٹرول کرنے کے لیے ہماری نشستیں کم کروائی تھیں۔ میں 2018 کی بات کر رہا ہوں۔‘
’بالکل ہمارے خیال میں انہوں (اسٹیبلیشمنٹ) نے بالکل ہماری سیٹیں کم کروائی ہیں، ہمیں بالکل سیٹیں زیادہ نہیں ملیں، ہمیں اتنی سیٹیں نہیں ملیں جو ہمیں ملنی چاہیے تھیں۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button