صحت

پنجاب بھرمیں 1162ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1185زخمی ہوئے

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1162ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 615افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔570معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 564ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور33مسافر471اور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ299ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت289متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 101حادثات میں 105متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان64حادثات میں 66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1185متاثرین میں 967مرد اور227خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 255افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور623افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ316زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 973موٹرسائیکلز،103
آٹورکشے99کاریں،26وین7مسافربسیں،26ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button