مشرق وسطیٰ

سی سی پی او لاہور کا رات گئے صوبائی دارالحکومت کی امام بارگاہوں کا دورہ، سیکورٹی امورکا تفصیلی جائزہ لیا

حساس جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر جدید آلات کو بروئے کار لایا جارہا ہے پولیس افسران علما کرام، منتظمین اورمجالس و جلوس لائسنس ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ ماتمی جلوسوں کے ایس او پیزپر عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا،لاہور پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف ہمہ وقت الرٹ ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے رات گئے صوبائی دارالحکومت کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر پولیس افسران، امام بارگاہوں کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز بھی موجود تھے۔سی سی پی او لاہورنے امام بارگاہ کالی کوٹھی، علامہ اقبال ٹاؤن اورامام بارگاہ قصر عباس ؑ کوٹھا پنڈ، فیصل ٹاون کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں کے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے ہاٹ سپاٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حساس جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر جدید آلات کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علما کرام، منتظمین اورمجالس و جلوس لائسنس ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ لاہو ر میں ماتمی جلوسوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ماتمی جلوسوں کے ایس او پیزپر عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کی چیکنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔بلا ل صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف ہمہ وقت الرٹ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button