مشرق وسطیٰ

ملکی استحکام کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر،حکومت نے صنعتی ترقی کے عمل کو تیزکرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ایس ایم تنویر

زراعت کی ترقی کیلئے 10سالہ پلان بنایا جا رہا ہے۔ کاشتکاروں کو کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیرصنعت و تجارت و زراعت ایس ایم تنویر نے کہاہے کہ ملکی استحکام کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔پنجاب کی نگران حکومت نے صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے لاہور میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کردیاگیاہے۔اس سنٹر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 20محکموں کے افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔نیا کارخانہ لگانے کیلئے این او سی 15دنوں میں ملے گا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو این او سی 10روز میں ملے گا۔لاہور کے بعد ملتان شہر میں بھی جلد فیسیلیٹیشن سنٹر بنایاجائے گا۔
صوبائی وزیرصنعت و تجارت و زراعت ایس ایم تنویر نے ملتان کے دورہ کے دوران صنعتکاروں اور تاجروں کے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا ہے۔ تاجروں اور صنعتکاروں کے دیرینہ مسائل تیزی سے حل کئے جا رہے ہیں۔تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کو فروغ دے کر قومی معیشت کی بہتری کی جانب گامزن ہیں۔زراعت کی ترقی کیلئے 10سالہ پلان بنایا جا رہا ہے۔ کاشتکاروں کو کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت و زراعت ایس ایم تنویر نے ملتان کے تفصیلی دورہ کے دوران چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز، صنعتکاروں اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے مختلف صنعتوں کا بھی دورہ کیا۔صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کاوشوں پر بزنس کمیونٹی نے صوبائی وزیر کاشکریہ ادا کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button