
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): معاہدے کے تحت اینٹی نارکوٹیکس فورس داتا دربار ہسپتال کی تعمیر و بحالی اور اپ گریڈیشن کرے گی ۔ داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی پر کام کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے داتا دربار ہسپتال کو منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مخصوص کرنے کاعلان کیا تھا۔ منشیات سے پاک پاکستان کی طرف اہم قدم، داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا، ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل انیق احمد ملک بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان اور ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ داتا دربار ہسپتال منتقلی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔
معاہدے کے تحت اینٹی نارکوٹکس فورس داتا دربار ہسپتال کی تعمیر و بحالی اور اپ گریڈیشن کرے گی۔ داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی پر کام کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے داتا دربار ہسپتال کو منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مخصوص کرنے کاعلان کیا تھا۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر جمال ناصر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹری اوقاف اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔