مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی چائینیز قونصلیٹ آمد،چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن (Zhao Shiren) سے ملاقات،

آئی جی پنجاب کا قونصل جنرل ژاؤ شیرن سے شانگلہ خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس ٍ جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چائینیز قونصلیٹ لاہور کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن (Zhao Shiren) سے ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب نے قونصل جنرل ژاؤ شیرن سے شانگلہ خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، چینی قونصل خانے کے افسران بھی موقع پر موجود تھے، دوران ملاقات پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں، چینی شہریوں کے سکیورٹی امور زیر غور آئے،۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کے تناظر میں چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،چینی باشندوں کی آمدورفت کے تمام روٹس پر ضلعی پولیس اور پی ایچ پی پٹرولنگ مزید سخت اور موثر کر دی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ چینی باشندوں کے روٹس پر سپیشل پولیس پوسٹوں کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ چینی قونصل جنرل مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی پراطمینان کا اظہار کیا۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے کہاکہ پنجاب پولیس سی پیک سمیت مختلف پراجیکٹس پر چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ معاشی اہمیت کا حامل چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاک چین کی دوستی کی اعلی مثال ہے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی شہریوں کی سکیورٹی، رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انتہائی جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اور چین کے درمیان انفارمیشن شئیرنگ اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ چینی شہریوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، دوران ملاقات پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی کورسز اور جدید وسائل کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button