انٹرٹینمینٹ

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ حوالات میں. شادی پر ملنے والے تحائف وبال جان بن گئے.

رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مار کر لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ رکھنے پر انہیں حراست میں لے لیا اور رائفل بھی قبضے میں لے لی۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کو ان کی شادی پر ملنے والے تحائف نے مصیبت میں ڈال دیا ہے۔
دو روز قبل جمعے کو لاہور میں رجب بٹ کے ولیمے کے موقع پر پر ان کے فینز اور دوستوں نے انہیں بیش قیمتی تحائف دیے، لیکن ان میں سے دو تحائف ایسے تھے جنہوں نے رجب کو دو ہی روز بعد حوالات کی سیر کرا دی ہے۔
ان قیمتی تحائف میں ایک شیر کا بچہ اور ایک رائفل بھی شامل تھے اور سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز وائرل ہیں۔
اور شاید یہ وائرل ویڈیوز کہیں سرکاری حکام کی نظروں میں بھی آ گئیں اور اتوار کو پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مار کر لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ رکھنے پر انہیں حراست میں لے لیا اور رائفل بھی قبضے میں لے لی۔ چوہنگ پولیس نے رجب بٹ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔
رجب بٹ اپنے فیملی وی لاگز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور ان کے یوٹیوب پر 45 لاکھ 60 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔
اس سے قبل بھی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور غیرقانونی طور پر خطرناک جانور رکھنے پر کئی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کو گرفتار کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button