پاکستاناہم خبریں

پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن سے مزین ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف

ہمارا ورثہ انسانی تخلیقی صلاحیت اور تنوع کی خوبصورت مثال ہے، توجہ طلب ثقافتی ورثہ کی یونیسکو کی حفاظتی فہرست میں شمولیت کے لیے پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثقافتی ورثہ سماجی تنوع اور اسکے ماضی کا امین ،حال کا عکاس اور مستقبل کا ضامن ہے۔
ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کو پرعزم انداز میں منا رہا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں ایسے افراد کو دلی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مشترکہ ثقافتی ورثے جیسے قیمتی اثاثے کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن سے مزین ہے۔ ۔ ہمارا ورثہ انسانی تخلیقی صلاحیت اور تنوع کی خوبصورت مثال ہے، توجہ طلب ثقافتی ورثہ کی یونیسکو کی حفاظتی فہرست میں شمولیت کے لیے پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج میں تمام پاکستانیوں، بالخصوص نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ ہمارا ورثہ ہماری قومی شناخت اور اتحاد کا ذریعہ ہےآئیے سب مل کرقومی انمول میراث کو محفوظ بنائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button