سی ٹی او لاہور کہ ناقص کارکردگی پر 04 انسپکٹرز کی سرزنش، 03 ماہ سروس ضبطگی کے فوری احکامات جاری
تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت تمام ٹریفک سیکٹر انچارجز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 34 ٹریفک انسپکٹرز نے شرکت کی، اجلاس میں ہیلمٹ، بغیر لائسنس اور ون وے ٹریفک مہم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بھکاریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں کے باہر پارکنگ انتظامات کو زیر بحث لایا گیا، سی ٹی او لاہور نے ناقص کارکردگی پر انچارج سیکٹر کینٹ، مال ون، مال ٹو کی سرزنش کی، غیر قانونی ویگن اسٹنڈز پر انچارج ٹھوکر نیاز بیگ کی بھی سرزنش کی، سی ٹی او لاہور کے 04 انسپکٹرز کی 03، 03 ماہ سروس ضبطگی کے احکامات جاری کردئیے، ٹریفک افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے واضح پیغام دیا، ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ سمیت تمام شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس اپنائی جائے، ون وے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا، بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ اور کوئی بھی گاڑی، موٹرسائیکل سوار سفر نہ کرے، تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ حادثات سے بچاؤ اور منعظم ٹریفک کےلئے قوانین کی پاسداری کروائی جائے، لاہور میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں، غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں،