اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت اور مظاہرین دونوں کو انتہائی لیول تک نہیں جانا چاہیے، شازیہ مری

رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اور مظاہرین دونوں کو انتہائی لیول تک نہیں جانا چاہیے۔

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اور مظاہرین دونوں کو انتہائی لیول تک نہیں جانا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آرہی ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ دائرے کار میں رہتے ہوئے احتجاج ہم نے بھی کیا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کر کے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، املاک کو نقصان پہنچایا اور انتشار پھیلایا۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، پی ٹی آئی ملک کو نقصان پہنچانے میں لگی ہوئی ہے، پی ٹی آئی ملک کی نہیں صرف ایک شخص کی بات کر رہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ سامنے آئیں، پی ٹی آئی غلط کر رہی ہے اور حکومت انہیں انگیج نہیں کر رہی تو وہ بھی غلط کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانا چاہیے اور حکومت کو بھی اپنے رویے میں لچک دکھانی چاہیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button