
جنوبی پنجاب پاکستان کی تحصیل روجھان کے عوام مایوسی اور محرومیوں کا شکار ہیں
حصیل روجھان کے جملہ دفاتر راجن پور میں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کسی بھی مسئلہ کیلئے راجن پور کا سفر کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے پیسوں اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے
جنوبی پنجاب پاکستان(مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب): پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل روجھان میں تحصیل ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر 40 سال سے قائم نہ ہو سکے تحصیل روجھان کے عوام میں مایوسی اور محرومیوں کا شکار ہیں ،تحصیل روجھان کے جملہ دفاتر راجن پور میں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کسی بھی مسئلہ کیلئے راجن پور کا سفر کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے پیسوں اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے جملہ تحصیل ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر اور افسران کی بروقت عدم موجودگی کی وجہ سے تحصیل بھر کی عوام کے درپیش مسائل فوری حل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاوہ ازیں روجھان میں ریونیو کی کثیر رقبہ موجود ہے جہاں پر تحصیل افسران کے دفاتر اور ان کی رہائش گاہیں تعمیر ہو سکتی ہیں روجھان کو تحصیل کا درجہ ملے ہوئے 40 سال ہو گئے ہیں اس کی پسماندگی اور محرومیاں کم نہ ہو سکیں کیونکہ ہماری ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ اور مقامی سیاسی قیادتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تحصیل دفاتر قائم نہ ہو سکے جو سب سے بڑا المیہ ہے تحصیل دفاتر قائم نہ ہونے سے عوام کو 40 سالوں سے درپیش مسائل کے حل میں شدید مشکلات کا سامنا روجھان تحصیل میں مندرجہ ذیل ڈیپارٹمنٹ کے تحصیل دفاتر دفتر محکمہ پبلک ہیلتھ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ، دفتر محکمہ پی ڈبلیو ڈی، دفتر لوکل گورنمنٹ، دفتر محکمہ انہار، دفتر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، دفتر محکمہ جنگلات، دفتر محکمہ باغبانی، دفتر محکمہ لائیوسٹاک، دفتر ہائی وے، دفتر محکمہ بلڈنگ، دفتر محکمہ فوڈ اتھارٹی، دفتر مارکیٹ کمیٹی، دفتر محکمہ سپیشل ایجوکیشن، دفتر سول ڈیفنس، دفتر محکمہ افرادی قوت، دفتر محمکہ فشیز، دفتر بہبود آبادی و دیگر محکمہ کے دفاتر قائم اور جملہ ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او کی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں تاکہ 40 سالوں سے ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر اور رہائش گاہیں تعمیر نہیں ہو سکیں جو روجھان تحصیل کی عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے کیونکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں تحصیل روجھان کے عوامی سماجی دیہی شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پور سے تحصیل دفاتر اور ایس ڈی اوز کی رہائش گاہیں تعمیر کر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ روجھان تحصیل کی عوام کو راجن پور جانے کی ضرورت پیش نہ ہو اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں علاوہ ازیں روجہان میں زاہد روڈ پر اربوں روپے کی لاگت سے سرکاری ملازمین کی رہائش گاہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں جو اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں