کھیل

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج یو اے ای روانہ ہو گا

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اسٹاف صبح 11 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اسٹاف صبح 11 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گا۔
قومی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی یو اے ای جا رہی ہیں۔
بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button