
آتشزدگی سے جھلسنے والا ٹریفک وارڈن عدنان زندگی کی بازی ہار گیا
ٹریفک وارڈن اپنے کمرے میں اکیلا سو رہا تھا، دھواں دیکھ کر محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر ٹریفک وارڈن کو نکلا تھا، ٹریفک وارڈن عدنان میوء ہسپتال میں زیر علاج تھا، 80 فیصد جسم جھلس گیا تھا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):آتشزدگی سے جھلسنے والا ٹریفک وارڈن عدنان زندگی کی بازی ہار گیا،تفصیلات کے مطابق شاہدرہ فرخ آباد میں چند روز قبل شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے ٹریفک وارڈن عدنان جھلس گیا تھا، ٹریفک وارڈن اپنے کمرے میں اکیلا سو رہا تھا، دھواں دیکھ کر محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر ٹریفک وارڈن کو نکلا تھا، ٹریفک وارڈن عدنان میوء ہسپتال میں زیر علاج تھا، 80 فیصد جسم جھلس گیا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او مستنصر فیروز نے تیمارداری بھی کی اور ورثاء سے مسلسل رابطے میں تھے، ٹریفک وارڈن عدنان اوکاڑہ کا رہائشی، سوگواران میں02 بیٹیاں،01 بیٹا اور بیوہ شامل ہیں، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے لواحقین سے تعزیت کی اور انچارج ویلفیئر کو تدفین کیلئے انتظامات، اخراجات اداکرنے کی ہدایت کی، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن عدنان انتہائی محنتی اور شریف النفس آفیسر تھا، ان کی خدمات کو ہمیشہ کےلئے یاد رکھا جائے گا اور ان کی فیملی سے سٹی ٹریفک پولیس کا رشتہ ہمیشہ ہمیشہ کےلئے قائم رہے گا،