پاکستانتازہ ترین

الیکشن 90 روز میں نہ ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہو جائے گا: پیپلز پارٹی

جمعے کو کراچی میں پی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں اجلاس کی تفصیل بتائی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ’وہ ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔‘
جمعے کو کراچی میں پی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں اجلاس کی تفصیل بتائی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کے ارکان کی رائے تھی کہ ’عام انتخابات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ الیکشن 90 روز سے آگے گئے تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔‘
شیری رحمان نے مزید کہا کہ ’جب سیٹوں میں اضافہ نہیں ہونا تو پھر مردم شماری کی بنیاد پر الیکشن موخر نہیں ہو سکتے۔ آئین کے تحت 90 روز کے اندر انتخابات ہونے چاہییں۔‘
’ہمارے اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی کہ آئین میں جو 90 روز کا وقت مختص ہے اور اسی میں انتخابات ہونے چاہییں۔‘
شیری رحمان کہتی ہیں کہ ’ملک کو آئینی اور سیاسی بحران کی جانب سے نہیں لے کر جانا چاہیے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا ایک وفد الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔‘
نگراں حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو پر پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ ’نگراں حکومت کو آئین میں تبدیلی کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہے۔‘
’ایسا نہیں ہوتا کہ نگراں حکومت قوانین میں تبدیلی لا سکے، اس میں کہا گیا ہے کہ آئین پر نظرثانی کرے گی تو یہ ان کی صوابدید نہیں ہوتی، آئین کے مطابق یہ ان کا مینڈیٹ نہیں ہوتا۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button