مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی کازیر تعمیر بلڈنگ تھانہ لوئر مال کا وزٹ

تھانہ لوئر مال کے تعمیراتی و مرمتی کاموں کو مقررہ مدت میں ہر صورت پورا کیا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی نے زیر تعمیر پولیس اسٹیشن لوئر مال دورہ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ لوئر مال بھی اُنکے ہمراہ موجودتھے۔ اُنہوں نے SIPS کے تحت پولیس اسٹیشن لوئر مال کی اَپ گریڈیشن کے تحت تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایس ایچ او لوئر مال نے تعمیراتی کا م کے متعلق ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کو بریف کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ لوئر مال کی زیر تعمیر بلڈنگ کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ تعمیراتی کا موں میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تھانوں کی اَپ گریڈیشن کا مقصد روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی ہے۔اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن سے لوگوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button