آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا الیکشن 2024، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ویڈیو پیغام
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک کے تمام سکیورٹی اداروں کی کوارڈینیشن سے الیکشن کے پرامن، شفاف انعقاد کیلئے تیار پوری طرح تیار ہیں، لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد آمد یقینی بنایا جائے گا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے الیکشن 2024کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حاکمیت صرف اللہ تعالی کی، انتخابی عمل کے ذریعے سیاسی نمائندوں کو منتخب کرنا عوام کا اختیار ہے، پنجاب پولیس 08 فروری 2024 کے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ حالیہ انتخابات کیلئے گذشتہ سے 26 ہزار زائد یعنی 01 لاکھ 30 ہزار نفری لگائی جارہی ہے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریننگ اداروں سے نفری لے کر الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی پر لگا رہے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا جارہا ہے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک کے تمام سکیورٹی اداروں کی کوارڈینیشن سے الیکشن کے پرامن، شفاف انعقاد کیلئے تیار پوری طرح تیار ہیں، لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد آمد یقینی بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر بلا تفریق سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے گی، ریاستی اداروں سے متعلق قانون کے دائرے سے تجاوز کرتی ہر سرگرمی پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی میں تاخیر نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس تمام سیاسی سرگرمیوں کو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ امن و امان کی فضا تسلی بخش ہے، شہری غیر مصدقہ خبروں یا انٹیلی جنس رپورٹس پر کان نہ دھریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پچھلے برس پاکستانی سٹاک مارکیٹ اور کرنسی نے بہترین پوزیشن برقرار رکھی، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکا گیا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ملک کی حدود سے نکالا گیا، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن کی سیاسی سرگرمی کا آغاز ہوچکا، شہری پر امن و شفاف انتخابات کے انعقاد میں قومی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔