مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظام افسوس ناک ہیں ہمارا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ روکا جائے، سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں پاکستان کے مستقل سفیر سید محمد فواد شیر کا کہنا تھا کہ بھارت فاشسٹ ریاست ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر رکھا ہے
جدہ (عمران عنایت وائس آف جرمنی)سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تصویری نمائش کے ذریعے بھارتی مسلح افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا تھا.
اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹر جدہ میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ،قونصل جنرل خالد مجید،او آئی سی میں پاکستانی سفیر سید محمد فواد شیر سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اراکین شریک تھے اس کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک کے مندوبین بھی شریک ہوئے اس موقعہ پر سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظام افسوس ناک ہیں ہمارا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ روکا جائے اور مسلہ کشمیر کو اقوام کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے .
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں پاکستان کے مستقل سفیر سید محمد فواد شیر کا کہنا تھا کہ بھارت فاشسٹ ریاست ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر رکھا ہے اور گزشتہ 76 سالوں سے کشمیریوں پر مختلف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے مسلہ کشمیر کے حل تلک دنیا کے ہر اہم پلیٹ فارم پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے .
قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے 76 سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی مانگ رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسلہ کشمیر کو حل کروائے اور ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں.