کاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ آمد

چین کی چپ مینو فیکچرنگ کمپنی کے وفد سے ملاقات چینی کمپنی کا چپ اور دیگر کارڈ کی مینو فیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں ا ظہار دلچسپی

پاکتان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):ہمارا گروپ پنجاب میں چپ مینو فیکچرنگ کا پلانٹ لگانا چاہتا ہے بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین دی جائے۔پنجاب کے انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔سپیشل اکنامک زونز میں دس سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے۔چینی کمپنی انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاری کرے ہر ممکن سہولت دیں گے۔ چپ اور کارڈمینو فیکچرنگ میں سرمایہ کاری کا وسیع سکوپ موجود ہے۔پنجاب حکومت چینی کمپنی کو چپ مینو فیکچرنگ کا پلانٹ لگانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانا میرا عزم ہے۔صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول موجود ہے۔ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن اور چینی کمپنی ایکس ایچ سمارٹ ٹیک لمیٹڈ کے عہدیدار ملاقات میں موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button