جنرل

پولیس لائز قلعہ گجر سنگھ میں کھلی کچہری

ایس پی احمد زنیر چیمہ نے پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کیلئے موجود پولیس لائن ہسپتال،ڈے کئیر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی

لاہور نمائندہ خصوصی: پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات دیئے۔
پولیس لائن کھلی کچہری میں مختلف کمپنیز،جوڈیشل ونگ،مونٹڈ سکواڈ،ریزرو نفری،ایم ٹی سیکشن،سپورٹس ونگ،خواتین پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کے مسائل و شکایات سننا اور انہیں فوری حل کرنا ہے۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے پولیس افسران و جوانوں سے انکے مسائل سنے اور موقع پر احکامات دئیے ۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کیلئے موجود پولیس لائن ہسپتال،ڈے کئیر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی۔ پولیس افسران و جوانوں نے ویلفیئر کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button