یورپ

روس کا یوکرین کی بجلی کی تنصیبات پر بڑا حملہ، 10 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل

اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 10 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ یہ حملہ رواں ماہ روس کا یوکرین پر دوسرا بڑا حملہ ہے

کیف: روس نے یوکرین کے مغربی علاقوں پر 90 میزائلوں اور 100 ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یوکرین کی اہم بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ یوکرینی وزیر توانائی کے مطابق، روس نے ملک کی بجلی کی تنصیبات پر راکٹوں سے بڑا حملہ کیا جس کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔
اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 10 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ یہ حملہ رواں ماہ روس کا یوکرین پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی روس نے یوکرین کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف مزید مہلک حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین اپنے اتحادیوں سے فوجی سامان کی بھیک مانگ رہا ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین نے گزشتہ ہفتے برطانوی اور امریکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے روس پر حملہ کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button