پاکستاناہم خبریں

سیالکوٹ بارڈر پر کشیدگی میں اضافہ، ایئر بیسز ہائی الرٹ پر، جنگی تیاریوں کے اشارے

سرحدی علاقوں میں غیر معمولی سرگرمیوں کے پیشِ نظر خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں، اور سیالکوٹ بارڈر کے مختلف مقامات پر فوجی دستوں کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): سیالکوٹ سیکٹر میں غیر معمولی فوجی نقل و حرکت اور کشیدگی کے باعث پاکستان کے تمام ایئر بیسز کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔ فضائیہ کے تمام جنگی طیاروں کو فوری ردِعمل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سرحدی علاقوں میں غیر معمولی سرگرمیوں کے پیشِ نظر خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں، اور سیالکوٹ بارڈر کے مختلف مقامات پر فوجی دستوں کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ شہریوں کو افواہوں سے گریز کرنے اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں سرحد پر موجود پاک فوج کے جوانوں کی سلامتی اور کامیابی کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
"اللہ پاک بارڈر پر کھڑے فوجیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے” جیسے جملے سوشل پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر افواجِ پاکستان پوری طرح تیار اور مستعد ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button