پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

پنجاب حکومت اور برگد کے اشتراک سے "ینگ گرینرز پلانٹیشن مہم ” کا باقاعدہ آغاز

لاہور کے دو عوامی پارکس میں 5,000 مقامی (انڈیجینس) درخت لگانے کا ہدف مقرر

ناصف اعوان-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
لاہور: انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ، پی ایچ اے اور نوجوانوں کی فلاحی تنظیم برگد نے فاسٹ کیبلز کے اشتراک سے، “ینگ گرینرز پلانٹیشن کمپین” کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس مہم کے تحت لاہور کے دو عوامی پارکس میں 5,000 مقامی (انڈیجینس) درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو شہر کو سرسبز اور ماحولیاتی طور پر مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا ۔ اس ضمن میں لاہور کے ایک پارک میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں 100 سے زائد نوجوانوں، رضاکاروں اور کمیونٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی جبکہ اس موقع ایگزیکٹو ڈائریکٹر برگد صبیحہ شاہین، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے منصور احمد، سی ای او فاسٹ کیبلز کمال محمود امجد اور انسپکٹر ای پی اے محمد وقار بھی موجود تھے۔ جنہوں نے مختلف پودے لگائے اور مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے بھی شرکت کی، جن میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے والنٹیئرز اِن سروس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ محمد حماد الرحمن، ایڈووکیٹ ذیشان ظفر، اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسین ہاشمی شامل تھے۔

اس کے علاوہ نوجوانوں کے مختلف نیٹ ورکس جیسے NYVN، BVN، یوتھ والنٹیئر آرگنائزیشن اور انوائرنمنٹل ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن کے اراکین نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے مذہبی و سماجی رہنماؤں علامہ اصغر چشتی اور علامہ سلمان شاکر سمیت نوجوان ماحولیاتی کارکنان اور کلائمٹ لیڈرز عبدالوهاب، سحر سہیل، علیزہ عزیز، مزمل مجید، اسامہ ناصر اور رابعہ ڈار نے بھی اس مہم میں شرکت کی۔ شطرنج کی ابھرتی ہوئی چیمپئن آیت اسمی کی موجودگی نے بھی اس اقدام کے نوجوان اور ہمہ گیر جذبے کو مزید اجاگر کیا۔ یہ مہم کمیونٹی کی سطح پر ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے، جس کا پیغام اس خوبصورت نعرے میں سمویا گیا ہے: “جتھے ہریالی، اوتھے خوشحالی” جو سرسبز ماحول اور عوامی خوشحالی کے درمیان گہرے تعلق کو نمایاں کرتا ہے۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار نبھاتے رہیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button