امریکہ کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان
مستقبل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے
مدثر احمد-امریکہ،وائس آف جرمنی اردو نیعز کے ساتھ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
اوول آفس میں اسرائیلی اور لبنانی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی کامیاب رہی۔ٹرمپ نے کہا کہ اس تاریخی ملاقات میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل اور لبنان میں سیز فائر سب کیلئے اچھی بات ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ لبنان اور اسرائیل دونوں ہی دہشت گردی سے متاثر ہیں۔



