پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

محراب و منبر سے اصلاح کا پیغام جانا چاہیے، علمائے کرام معاشرتی جرائم کے خاتمے میں کردار ادا کریں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

سماجی مسائل کا تدارک ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، فرقہ واریت اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے بھی ہمیں مل کر کام کرنا ہے

انصار ذاہد سیال-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محراب و منبر سے اصلاح کا پیغام جانا چاہیے اور علمائے کرام معاشرے میں پنپنے والے جرائم کی بیخ کنی کے لیے کردار ادا کریں۔
لاہور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہمیں دو طرح کے دشمنوں کا سامنا ہے، معاشرے میں موجود تخریب کار عناصر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے علمائے کرام کی خدمت کی اشد ضرورت ہے اور آنے والی نسلوں کی بہتر تربیت کے لیے ہر اقدام کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سماجی مسائل کا تدارک ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، فرقہ واریت اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے بھی ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مذہبی رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ محرم الحرام میں پولیس اور انتظامیہ نے بہترین انداز میں ذمہ داریاں نبھائیں، ربیع الاول کو بھی بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ امن کمیٹی کی طرف سے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف اعزاز ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ پنجاب میں تمام ادارے محنت اور دلجمعی سے کام کر رہے ہیں، قیام امن کے لیے صوبائی کابینہ، آئی جی پنجاب اور انتظامیہ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، اس کامیابی نے پاکستان کو دنیا بھر میں منفرد مقام دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button