مشرق وسطیٰتازہ ترین

امریکی حملوں کا سلسلہ جاری، ایرانی جزیرے گریٹر تنب پر بھی بمباری

حملوں میں گریٹر تنب جزیرے پر ساحلی دفاعی نظام، کروز میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ ( سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بدھ کے دن کی گئی تازہ  فضائی کارروائیاں تقریباً 90 منٹ تک جاری رہیں۔ کمانڈ کے مطابق یہ حملے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے سے تین بجے تک جاری رہے۔

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا تھا۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان نے کہا کہ حملوں میں گریٹر تنب جزیرے پر ساحلی دفاعی نظام، کروز میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ان اہداف کے خلاف ’’درست نشانہ لگانے والے ہتھیار‘‘ استعمال کیے گئے، تاہم ایران کی جانب سے فوری طور پر حملوں یا نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button