
آئی ایس پی آر کے زیراہتمام پاکستان بھرکےطلبا وطالبات کیلئے سمرکیمپ2026 کاانعقاد
جاوید جبار نے کہا کہ قیامِ پاکستان دنیا کی تاریخ کا ایک منفرد واقعہ تھا، جو قائداعظم کی بصیرت، ثابت قدمی اور سیاسی حکمتِ عملی کے باعث ممکن ہوا
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے طلبا و طالبات کے لیے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔
سمر کیمپ کے دوران سابق سینیٹر اور تجزیہ کار جاوید جبار نے شرکاء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس دوران پاکستانیت اور تحریکِ آزادی کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی گئی۔
جاوید جبار نے کہا کہ قیامِ پاکستان دنیا کی تاریخ کا ایک منفرد واقعہ تھا، جو قائداعظم کی بصیرت، ثابت قدمی اور سیاسی حکمتِ عملی کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان کی غیور قوم نے عزم اور قربانی سے ایک مضبوط ریاست کی بنیاد رکھی۔
مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید جبار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اصولی اور مستقل حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران جوانوں کے شانہ بشانہ اگلے مورچوں پر لڑتے ہیں اور افسران کی شرحِ شہادت دنیا کی افواج میں سب سے زیادہ ہے۔
جاوید جبار نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا سمر کیمپ نوجوانوں میں قومی شعور، مثبت اقدار اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اہم ترین پیش رفت ہے۔



