مشرق وسطیٰتازہ ترین

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس: امریکہ کا ایرانی صدر پزشکیان کے وفد کے کئی ارکان کو ویزے دینے سے انکار

ایرانی صدر پزشکیان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سرکاری وفد میں شامل کئی شخصیات کو امریکہ نے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service
نیوز ایجنسی ارنا کیساتھ
امریکہ نے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیو یارک جانے والے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے وفد میں شامل کئی سرکردہ ارکان کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ بات ایران کے سرکاری میڈیا نے پیر 21 ستمبر کے روز بتائی۔

تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق رواں ہفتے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ جن کئی سرکردہ ملکی اہلکاروں کو امریکہ بھیجنے کا پروگرام بنایا گیا تھا، ان میں سے جن شخصیات کو ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا، ان میں صدر پزشکیان کی کمیونیکیشن ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔

اٹھائیس فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے صدر پزشکیان وہ اعلیٰ ترین ایرانی رہنما ہوں گے، جو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے امریکہ میں موجود ہوں گے۔

امریکی شہر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کی عمارت کی ایک تصویر
امریکی شہر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کی عمارت کی ایک تصویرتصویر: Jakub Porzycki/NurPhoto/picture alliance

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے بتایا، ’’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے ایک نئی اور بے مثال حد تک جارحانہ پیش رفت کے دوران ایرانی صدر پزشکیان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سرکاری وفد میں شامل کئی شخصیات کو امریکہ نے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، جن میں صدر کی کمیونیکیشن ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔‘‘

ایرانی وفد کے ارکان کو ویزے دینے سے امریکی انکار سے متعلق یہی خبر ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے بھی دی، جس نے لکھا کہ اس امریکی انکار کی تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

اب تک کے پروگرام کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بدھ 23 ستمبر کے روز خطاب کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی (تصویر) جو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نیو یارک میں صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ہوں گے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی (تصویر) جو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نیو یارک میں صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ہوں گےتصویر: Hamed Malekpour/MEI/SIPA/picture alliance

امریکہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے ایرانی وفد کے مخصوص ارکان کو جو ویزے جاری کیے ہیں، ان کے اجرا کے ساتھ اس وفد کے ارکان کی امریکہ میں نقل و حرکت اور مصروفیات کے حوالے سے گزشتہ برس کی طرح مختلف نوعیت کی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

نیو یارک جانے والے ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں، جو کل اتوار کی شام ہی ایران سے روانہ ہو گئے تھے۔ عراقچی کو اس سفر کے دوران کچھ دیر کے لیے خلیجی ریاست قطر میں قیام بھی کرنا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button