مشرق وسطیٰ
گرلز ڈگری کالج دنین روڈ اور گرم چشمہ سڑک پر مرمت کا کام شروع
لاقے کے عوام اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔گرم چشمہ سڑک پر مرمت کا کام کافی تاحیر کے بعد آحر کار مکمل ہوا جس سے علاقے کے عوام نہایت خوش ہیں۔
چترال(گل حماد فاروقی)علاقے کے عوام اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔گرم چشمہ سڑک پر مرمت کا کام کافی تاحیر کے بعد آحر کار مکمل ہوا جس سے علاقے کے عوام نہایت خوش ہیں۔ اس سڑک پر پچاس ہزار کی آبادی واقع ہے جو سڑک کی حراب حالت کی وجہ سے نہایت مشکلات سے دوچار تھے اب سڑک کی تعمیر سے اس پر حادثات بھی کم ہوں گے۔ مزید تفصیل کیلئے دیکھتے ہیں گل حماد فاروقی کی یہ رپورٹ
اسی سڑک کے کنارے ایک دکاندار ضیاء الدین نے کہا کہ اس سڑک کی حالت نہایت حراب تھی اس میں گہرے گھڑوں کی وجہ سے مریض کا اس سڑک پر گزرنا بہت حطرناک تھا جب بارش ہوتی تھی تو سڑک کے بیچ میں پانی کھڑا ہونے سے کالج کے طالبات کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب چونکہ این ایچ اے اس سڑک کو بنارہے ہیں ہم بہت خوش ہیں اور این کے بی کمپنی بھی نہایت اچھا اور معیاری کام کررہی ہے۔ سید جمال الدین شاہ کا اسی سڑک کے کنارے طالبات کیلئے ایک ہاسٹل ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر پہلے گزرنا نہایت مشکل تھا اور اب چونکہ سڑک پر تارکول کا کام شروع ہوا تو ہم بہت خوش ہیں اب اس سڑک پر سینکڑوں طالبات بھی آسانی سے گزر یں گی اور ہم اس کام سے بہت مطمعن ہیں۔
سونیا بی بی ڈگری کالج کی طالبہ ہے اور اسی سڑک کے کنارے ایک ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے ان کا کہنا ہے کہ پہلے جب ہم کالج جاتے تھے تو مٹی اور دھول کی وجہ سے کپڑے میلے ہوتے مگر بارش ہوتی تھی تو یہاں پانی کھڑا ہونے سے ہمارے کپڑوں پر پانی کی چھینٹے گرنے سے کپڑے گندے ہوتے تھے اب اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوا تو ہم بہت خوش ہیں اور اب ہم آسانی سے کالج پہنچا کریں گی۔
تعمیراتی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر امیر زادہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور ہم نہایت معیاری کام کرکے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو ہم سہولت فراہم کرے اور ان کی مشکلات میں کمی لاسکے انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی کا ہمیشہ سے کوشش رہا ہے کہ مملکت خداداد کی تعمیر و ترقی میں اپنے حصے کا شمع ضرور جلائے۔ اس سڑک کی تعمیر سے چترال کے مین بازار اور بائی پاس روڈ پر ستر فی صد رش کم ہوگا کیونکہ ضلع اپر چترال اور بالائی علاقوں کی گاڑیاں بازار سے باہر دنین سڑک پر گزریں گے اور بازار میں رش کم ہونے کی وجہ سے حادثات کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔